پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں66 فیصدکمی واقع

منگل 26 مارچ 2019 20:17

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں66 فیصدکمی واقع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں66 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال2018 کیلئے پاک سوزوکی موٹرکمپنی کا خالص منافع1.30 ارب روپے رہا ہے جبکہ دوران سال کمپنی کی فی آمدن 15.77 روپے رہی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال2017 کے دوران کمپنی نی3.83 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا اور فی حصص آمدن46.49 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح سال2017 کے مقابلہ میں سال2018 کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں2.53 ارب روپے یعنی66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کمپنی کی فی حصص آمدن میں بھی20.72 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :