امریکہ کا بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

منگل 26 مارچ 2019 20:17

امریکہ کا بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) امریکہ نے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی میزائل دفاعی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فوج نے بین البراعظمی میزائل تجربے کے دوران دوزمین بیسڈ انٹرسیپٹر کا استعمال کیا جن میں سے ایک نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشا نہ بنایا جبکہ دوسرے کے ذریعے ملبے اور باقیات کی نگرانی کی گئی ۔ لیفٹیننٹ جنرل سام گریوز نے اس تجربے کو حساس سنگ بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سسٹم ہماری سرزمین کے دفاع کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :