Live Updates

پرتپاک استقبال کرنے پروزیر اعظم اور پاکستانی کا مشکور ہوں،مہاتیر محمد

منگل 26 مارچ 2019 20:25

پرتپاک استقبال کرنے پروزیر اعظم اور پاکستانی کا مشکور ہوں،مہاتیر محمد
ملائیشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہا تیر محمددورہ پاکستان کے دوران پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہا تیر محمد نے 23 مارچ کو ہونے والی تقریب سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ۔ملائشییا کے وزیراعظم مہا تیر محمد نے سوشل میڈیا پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات