بھارت اصولی طورپر کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکا ، سید علی گیلانی

منگل 26 مارچ 2019 20:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے انتظامیہ کی طرف سے پوری ریاست میں آزادی پسند قائدین ان کے اہلخانہ ، کارکنان اور نوجوانوں کے خلاف وسیع پیمانے پرکریک ڈاؤن اور ان کے گھروں پر شبانہ چھاپہ ڈال کر انہیں گرفتار کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اصولی طور پر جموں و کشمیر میں اپنی جنگ ہار چکا ہے اور اب وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے یہاں کے عوام کو بدترین انتقام گیری کا نشانہ بنا رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی جموں کشمیر ڈاکٹر حمید فیاض کو کالے قانون پی ایس اے کے تحت وادی سے باہر منتقل کرنے ، جماعت اسلامی جموں کشمیر ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور عام نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ لوگ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار جمہوری طریقے پر کرتے رہتے ہیں البتہ جموں کشمیر دنیا میں ایسا واحد خطہ ہے جہاں لوگوں کو ظلم و جبر ، بربریت، سفاکیت ، زیادتیوں اور کے خلاف آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور بھارت جو دنیا کی سب سے بری جمہوریت کا دعویدار ملک ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ہی ہاتھوں اس کا جنازہ جموں کشمیر کی سرزمین سے اٹھا رہا ہے۔ حریت راہنما نے کہا کہ بھارت سیاسی اہمیت کے ایام ریاست کے عوام کے لئے عذاب و عتاب کا روح فرسا پیغام لے کر آتے ہیں ۔ پورے بھارت میں جہاں الیکشن کی گہما گہمی زوروں پر ہے اس خطہ بدنصیب میں ان ملٹری اوپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے قید خانوں اور انٹروگیشن سینٹروں کے دروازے کھولے جاتے ہیں ۔ ۔