Live Updates

وزیر صحت عامر کیانی اور ادویہ کمپنیوں میں گٹھ جوڑکا انکشا

منگل 26 مارچ 2019 20:25

وزیر صحت عامر کیانی اور ادویہ کمپنیوں میں گٹھ جوڑکا انکشا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وزیر صحت عامر کیانی اور ادویات بنانے والی کمپنیوں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ، حکومت نے فاقی وزیر صحت کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ملک بھر میں دواوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد سے وزیراعظم عامر کیانی سے سخت ناخوش ہیں۔ وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی، تاہم وزیر صحت کی نااہلی کے باعث ادویات بنانے والی کمپنیوں نے یہ اضافہ 100 فیصد کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو ایک رپورٹ دی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر صحت عامر کیانی اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کا گٹھ جوڑ ہے، جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں یکدم یوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر صحت عامر کیانی اپنی وزارت کے معاملات سے زیادہ اپنے ذاتی کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ عامر کیانی کو فوری طور پر وزارت سے الگ کر کے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے ، وزیراعظم عمران خان نے عامر کیانی سے وزیر صحت کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومتی سطح سے تاحال کسی قسم کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات