اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف

منگل 26 مارچ 2019 20:58

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو دل کی گہرایوں سے سرہاتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کیلئے خوشی کا دن ہے ، ان کا محبوب لیڈر گھر واپس آگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کیلئے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے ان کا علاج کہاں رکھا جاسکتا ہے ،صحافی نے سوال کیا کہ آج مسلم لیگ (ن) کے لیے 2 اچھی خبریں ہیں جن میں ایک آپ کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنا جبکہ دوسری نواز شریف کی ضمانت ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آج کی بڑی خبر نواز شریف کی ضمانت ہے۔