Live Updates

مائیکروسافٹ بانی بل گیٹس کا پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا مطالبہ

افغانستان تنازعات اور اقتدار کی لڑائی میں مشکلات کا سامنا ہے،انٹرویو

منگل 26 مارچ 2019 21:05

مائیکروسافٹ بانی بل گیٹس کا پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا مطالبہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) مائیکروسافٹ کے بانی اوربل اینڈ ملینڈا فائونڈیشن کے سرپرست بل گیٹس نے پاکستان اور افغانستان پر پولیو کے مکمل خاتمے پر زوردیا ہے اورکہاہے کہ کہ صرف افغانستان میں ہی مسائل ہیں جہاں تنازعات اور اقتدار کی لڑائی میں طالبان کی کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ عالمی پروگرام کے تحت پاکستان میں بہتری آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنہوں نے پولیو کے خلاف جنگ کو ترجیح دی ہے،انہوں نے کہا کہ صرف افغانستان میں ہی مسائل ہیں جہاں تنازعات اور اقتدار کی لڑائی میں طالبان کی کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا میں صرف تین ملکوں پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو وائرس موجود ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات