Live Updates

ماورا حسین نے سشما سوراج کوآڑے ہاتھوں لے لیا،نفرت اوردھوکا دہی پھیلانا بند کرو

ًبھارت میں مسلم خاندان پر ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کیخلاف ماورا نے انسانیت کا درس دیدیا

منگل 26 مارچ 2019 21:05

ماورا حسین نے سشما سوراج کوآڑے ہاتھوں لے لیا،نفرت اوردھوکا دہی پھیلانا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کیخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے ا?یا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشماسوراج کو پاکستان کے اندرونی معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔

ماورا نے ایک اور ٹوئٹ میں بھارت میں مسلم خاندان پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف ا?واز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ا?ج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کرچین سے سونا ممکن نہیں، خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اوراس ظلم کو ختم کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں وہی لوگ ا?گ میں تیل ڈال رہے ہیں، تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے ایجنڈا میں کامیاب ہوکر کیا حاصل کرلیں گے، نفرت اوردھوکا دہی پھیلانا بند کرو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات