فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار، فلم راضی اور پدماوت کی دھوم

منگل 26 مارچ 2019 21:11

فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار، فلم راضی اور پدماوت کی دھوم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم’’راضی‘‘ کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی حبتوں کا اظہار بھی کیا۔اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کو ا?ئی لو یو کہہ دیا۔

(جاری ہے)

فلم ’’راضی ‘‘کو جہاں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حصے میں ا?یا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ان کے دوست رنبیر کپور کو فلم ’’سنجو‘‘ پر دیا گیا۔

سینیئر اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالنی کو فلم انڈسٹری میں 50 سال خدمات انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم ساز اور نغمہ نگار گلزار نے دیا جس کا ٹوئٹر پر ہیما مالنی نے شکریہ ادا کیا۔