داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے ٹھکانے کا کوئی علم نہیں،امریکا

امریکی افواج کو اس مقام بارے کوئی علم نہیں جہاں وہ روپوش ہے،امریکی خصوصی ایلچی کی گفتگو

منگل 26 مارچ 2019 21:13

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے کہا ہے کہ 'داعش' کے سربراہ ابوبکر البغداد کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں یفری کا کہنا تھا کہ تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی افواج کو اس مقام کے بارے میں کوئی علم نہیں جہاں دہشت گرد تنظیم داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی روپوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام یا عراق میں بھی البغدادی کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ثابت ہوگیا کہ البغدادی کو موصل میں محصور کر دیا گیا ہے اور وہ مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہا ہے، امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہفتے سے ہی انسداد دہشت گردی کی امریکی ٹیمیں یہ سمجھ رہی تھیں کہ انہوں نے اس جگہ کا پتا چلالیا ہے جہاں داعش کا سرغنہ روپوش ہے ، لیکن تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ نے اس خیال کو غلط ثابت کر دیا کیونکہ مختلف ذرائع سے یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ البغدادی اب موصل میں نہیں ہے اور نہ ہی شام میں اس کا کوئی پتا چلا ہے۔