نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی

منگل 26 مارچ 2019 21:19

نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید بامشقت کی سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی۔

(جاری ہے)

سماعت اور فیصلے کے وقت نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں اپنے سیل مین موجود تھے۔ سپریم کوٹ پاکستان سے ضمانت کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت نے سابق وزیر اعظم کی رہائی کے لئے دستاویزات کی تیاری شروع کر دی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی انہیں نواز شریف کی رہائی کی روبکار ملے گی۔ نواز شریف کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔