بھارت: ٹیکس حکام نے فراڈ کیس میں ملوث ہیروں اور سونے کے بیوپاری نیرو مودی سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے ان کی نایاب پینٹنگز کو فروخت کے لیے پیش کردیا

منگل 26 مارچ 2019 22:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) بھارت کے ٹیکس حکام نے ٹیکس فراڈ کیس میں ملوث ہیروں اور سونے کے بیوپاری نیرو مودی سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے ان کی نایاب پینٹنگز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔نیرو مودی بھارت کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ کیس میں ملوث ہیں، انہیں گزشتہ ہفتے برطانوی پولیس نے بھارتی حکومت کی درخواست پر لندن سے گرفتار کیا تھا۔

برطانوی پولیس نے 48 سالہ نیرو مودی کو گرفتار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ بھارت کو 'پنجاب نیشنل بینک' کے 2 ارب ڈالر فراڈ کیس میں مطلوب ہے۔نیرو مودی پر اسی بینک سے قرض لینے اور ٹیکس ادائگیاں نہ کرنے جیسے الزامات ہیں، تاہم وہ ان الزامات کو مسترد کرتے آئیہیں۔نیرو مودی کی گرفتاری کے بعد بھارت کے ٹیکس حکام نے ممبئی کی عدالت سے ان کی نایاب پینٹنگز فروخت کرکے فراڈ کی رقم وصول کرنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے درخواست دیے جانے کے بعد بھارت کے ٹیکس حکام نے نیرو مودی کی نایاب پینٹنگز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں ٹیکس اور فراڈ کے پیسے وصول کرنے کے لیے کسی سرکاری ادارے کی جانب سے پینٹنگز کو فروخت کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل اس طرح کے کیسز میں ملزمان کی جائداد، زیورات اور نایاب گاڑیوں وغیرہ کی فروخت کی جاتی تھی۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس حکام نے نیرو مودی کی 68 نایاب پینٹنگز کو ضبط کرنے کے بعد 26 مارچ کو انہیں فروخت کے لیے پیش کردیا۔ان پینٹنگز کی فروخت کے لیے ممبئی کے سب سے بڑے ا?کشن ہاؤس ’سیفرن ا?رٹ‘ کی خدمات لی گئی ہیں۔