نواز شریف کی ضمانت پر رہائی خوش آئند، علاج معالجہ کیلئے مزید سہولتیں بھی ملنی چاہییں، آفتاب شیرپائو

منگل 26 مارچ 2019 22:22

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی  خوش آئند، علاج معالجہ کیلئے مزید سہولتیں ..
ٰپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کو علاج معالجہ کیلئے مزید سہولتیں بھی ملنی چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ چھ ہفتوں کے لئے میاں محمد نواز شریف کی ضمانت پر رہائی احسن اقدام ہے اوران کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کئے جانے چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں اوریہ ان کا حق بنتا تھا کہ انھیں علاج معالجہ کی خاطر ریلیف مل جاتی۔انھوں نے کہا کہ ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور حالیہ فیصلہ سے ثابت ہوا کہ ہماری عدلیہ اپنے فیصلوں میںمکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے اور اگر اس ضمن میں کوئی رکائوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے۔