نواز شریف کی ضمانت خوش آئند فیصلہ ہے،خورشید شاہ

سیاست میں انتقام کا رجحان خطرناک صورت حال اختیار کررہا ہے ایسے میں ضمانت کا فیصلہ ملک میں جمہوری قدروں کے استحکام کیلئے اہم ثابت ہوگا،بیان

منگل 26 مارچ 2019 22:28

نواز شریف کی ضمانت خوش آئند فیصلہ ہے،خورشید شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا سیاست میں انتقام کا رجحان خطرناک صورت حال اختیار کررہا ہے اور ایسے میں ضمانت کا فیصلہ ملک میں جمہوری قدروں کے استحکام کیلئے اہم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک میں احتساب کا جو عمل شروع کر رکھا ہے اس پر کئی سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب جیسے ادارے کو جانبداری کا تاثر زائل کرنا ہوگا اور ملک میں احتساب سب کیلئے کو لازم بنانے کیلئے اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا راز جیو اور جینے دو کے اصول میں پنہاں ہوتا ہے اور معاشرے جبر، ظلم اور نا انصافی کے ہوتے ہوئے ترقی نہ تو ترقی کرسکتے ہیں اور نہ ان میں انصاف کا بول بالا ہوسکتا ہے۔