آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی

انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان بائولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار،ٹرینٹ بولٹ دوسرے، راشد خان تیسرے نمبر پر موجود،آل رائونڈرز میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار، شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، محمد حفیظ چوتھے نمبر پر براجمان

منگل 26 مارچ 2019 22:32

آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم اور بائولرز میں حسن علی کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، روس ٹیلر تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، بابراعظم پانچویں، فاف ڈوپلیسی چھٹے، جو روٹ ساتویں، فخر زمان آٹھویں، مارٹن گپٹل نوویں اور شئی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

بائولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، راشد خان تیسرے، عمران طاہر چوتھے، کاگیسو ربادا پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، پیٹ کومنز ساتویں، یوزویندرا چھاہل آٹھویں، مجیب زدران نوویں اور عادل راشد دسویں نمبر پر ہیں۔

آل رائونڈرز میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے، محمد حفیظ چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، جیسن ہولڈر چھٹے، معین علی ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، سکندر رضا نوویں اور اینجلو میتھیوز دسویں نمبر پر ہیں۔