لاہور، سابق وفاقی داخلہ احسن اقبال کا وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

منگل 26 مارچ 2019 22:40

لاہور، سابق وفاقی داخلہ احسن اقبال کا وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سابق وفاقی داخلہ احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیا احسن اقبال نے مراد سعید کو معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور ایڈوکیٹ شہباز احمد تتلا کے توسط سے ہتک عزت کے قانون کے تحت مراد سعید کو نوٹس بھجوایا ہے لیگل نوٹس ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر بجھوایا گیا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا ہے احسن اقبال نے لیگل نوٹس میں طالبہ کیا ہے کہ مراد سعید بے بنیاد اور من گھڑت الزام لگانے سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی ہے احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ مراد سعید بے بیناد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں 14 دنوں میں معافی نہ مانگنے پر احسن اقبال قانونی چارہ جوئی کیلئے حق محفوظ رکھتے ہیں احسن اقبال نے مراد سیعد کو کردار کشی کرنے پر دس بلین کا ہتک عزت کا دعوی کرنے کا انتباہ دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :