لاہور، حمزہ شہباز کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی کو تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت

منگل 26 مارچ 2019 22:40

لاہور، حمزہ شہباز کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی کو تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کا تفصیلی جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی، نیب کی جانب سے کہا گیا کہ حمزہ شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، جس کی وجہ سے حمزہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ اور نیب کو تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے مزید سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کر دی،حمزہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کوبتایا کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے فورم سے پہلے ہی رجوع کر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ نام نکالنے کا فیصلہ کیسے کرسکتے ہیں،انہوں نے بتایا عدالتی حکم کے مطابق حمزہ شہباز بیرون ملک سے واپس آ چکے ہیں۔