جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زداری 8اپریل کواحتساب عدالت طلب، گرفتاری کا امکان

سابق صدر آصف زرداری کوطلبی کا سمن کراچی کلفٹن بلاول ہاؤس کے متے پر بھجوایا گیا

منگل 26 مارچ 2019 22:48

جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زداری 8اپریل کواحتساب عدالت طلب، گرفتاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلبی کا سمن جاری کر دیا گیا۔ قوی امکان ہے کہ آصف علی زرداری کو اس پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ سمن کراچی کلفٹن کے بلاول ہاؤس کے ایڈریس پر بھجوایا گیا ہے۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں طلبی کانوٹس جاری کیا تھا جس پر عدالت نے آصف علی زرداری کو بطورملزم طلب کرنے کا سمن کراچی کے ایڈریس پر بھجوا دیا ہے۔

آصف علی زرداری کوبلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر بھجوائے گئے عدالتی سمن میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے 8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 23 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے نے کراچی کی بینکنگ کورٹ سے کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیاتھا۔

 آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی 8اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے ان کے علاوہ انور مجید اور انکے بیٹے کو بھی 8اپریک کو ہی عدالت نے طلب کیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے۔ اور اس طلبی پر انکی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔