سلمان بٹ کے بعد محمد آصف نے بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے کمر کس لی

ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہوں، امکان ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کا حصہ ہوں گا: فاسٹ باولر

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 20:02

سلمان بٹ کے بعد محمد آصف نے بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے کمر کس لی
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) سلمان بٹ کے بعد محمد آصف نے بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے کمر کس لی، فاسٹ باولر کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہوں، امکان ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کا حصہ ہوں گا۔ تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ کے بعد محمد آصف نے بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے کمر کس لی ہے۔

(جاری ہے)

محمد آصف ان 3 کرکٹرز میں شامل تھے جنہیں 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی تھی۔ محمد آصف نے 7 سال پابندی کا سامنا کیا جس کے بعد اب وہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم بہترین باولر ہونے کے باوجود محمد آصف کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ لیکن حالیہ پی ایس ایل سیزن میں سلمان بٹ کی شمولیت کے بعد بظاہر محمد آصف کیلئے بھی پی ایس ایل کے دروازے جلد کھلنے والے ہیں۔ اس حوالے سے محمد آصف کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہوں، امکان ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کا حصہ ہوں گا۔