نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کی کی خوشی میں بکروں کا صدقہ ، نوٹ بھی نچھاور کئے گئے

منگل 26 مارچ 2019 23:11

نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کی کی خوشی میں بکروں کا صدقہ ، نوٹ بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں بکروں کا صدقہ دیا گیا جبکہ نوٹ بھی نچھاور کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں کھوکھر پیلس سے کوٹ لکھپت جیل تک ریلی نکالی گئی ۔ فیصل سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے گاڑی پر کھڑے ہو کر سو ، سو روپے مالیت کے نوٹوں کی کئی گڈیاں نچھاور کی گئیں جنہیں اکٹھا کرنے کیلئے کارکنوں نے دھکم پیل کی ۔ سیف المکو کھوکھر کی جانب سے جیل کے باہر نواز شریف کی رہائی اور ان کی صحتیابی کیلئے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ۔