آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 8اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا گیا

سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مارچ 2019 20:29

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو 8اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا گیا
راولپنڈی(اردو اخبار تازہ ترین۔26مارچ2019ء) احتساب عدالت نمبر دو نے سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس بھیجا ہے جس میں انہیں میگا منی لانڈرنگ کیس میں 8اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کومیگا منی لانڈرنگ کیس میں دیگر24ملزمان کے ہمراہ 8اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کو نوٹس خصوصی طور پر ارسال کیا گیا ہے جس میں انہیں طلبی کی اطلاع دی گئی ہے جس میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق صدر کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقلی پر طلب کیا گیا ہے اور انہیں سمن بلاول ہاوٴس کلفٹن کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ۔ میگا منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت نے آصف علی زرداری کے ساتھ فریال تالپور، انور مجید، حسین لوائی اور کمال مجید کو بھی 8اپریل کو ہی طلب کیا ہے۔ یہ تمام ملزمان منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہیں۔ میگا منی لانڈرنگ کا کیس کراچی سے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔