Live Updates

وزیراعظم کو نوازشریف کی ضمانت منظوری کی اطلاع کابینہ اجلاس میں دی گئی

نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں، عدالتی فیصلے کااحترام کرتے ہیں ، وزیر اعظم

منگل 26 مارچ 2019 23:22

وزیراعظم کو نوازشریف کی ضمانت منظوری کی اطلاع کابینہ اجلاس میں دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظوری کی اطلاع کابینہ اجلاس کے دوران دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے خبر ملنے پر کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں، نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات