Live Updates

حکومت بتائے این آر او مانگا کس نے ہی ،فرحت اللہ بابر

منگل 26 مارچ 2019 23:22

حکومت بتائے این آر او مانگا کس نے ہی ،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ این آر او مانگا کس نے ہی انہوں نے حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے شیخ رشید کی دکھتی ہوئی رگ پرہاتھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کا مقصد لوگوں کو متحرک کرنا ہے، یہ ٹرین مارچ لاڑکانہ میں اختتام پذیر ہو گا، 4 اپریل کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات