جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو احتساب عدالت طلبی کا سمن ارسال کردیا

منگل 26 مارچ 2019 23:24

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو احتساب عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت طلبی کا سمن ارسال کردیا ۔ منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سمن جاری کیا ۔سمن بلاول ہاؤس کلفٹن کراچی کے ایڈریس پر ارسال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کو 8 اپریل کی صبح 9 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔سمن کے مطابق اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب دینے کے لیے پیش ہوں ۔ آصف علی زرداری کو مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے پر طلب کیا گیا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 24 ملزمان کو طلب کر رکھا ہے ،کراچی کی بینکنگ کورٹ سے کیس احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔