بھارتی فوج کا پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال ،1000سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوئے رپورٹ

منگل 26 مارچ 2019 23:34

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے صرف دو سال میں ہزار سے زائد کشمیری نوجوان، خواتین اور بزرگوں کی آنکھیں یا تو کلی طور پر بینائی سے محروم ہوگئیں یا بینائی محض 30 فیصد رہ گئی۔ سری نگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج نے قابض بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے نہتے عوام پر پیلٹ گن سے گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 1 ہزار 66 کشمیریوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچا۔

یہ افراد جولائی 2016 سے جنوری 2018 کے درمیان زخمی ہوئے۔ میڈیکل کالج کے ریکارڈ کے مطابق 10 فیصد افراد مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگئے اور آنکھ کی پتلی کی تبدیلی کے علاوہ اس کا کوئی علاج نہیں۔ 85 فیصد افراد کے آنکھوں کے حالت گریڈ ڈی اور گریڈ ای کے مریضوں کی طرح ہوگئی ہے جس میں بینائی 70 سے 80 فیصد تک ختم ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ 11 فیصد افراد میں آنکھ کی پتلی تو محفوظ رہی ہے تاہم ان افراد کے پپوٹوں، پلکوں اور غلاف کو نقصان پہنچا ہے۔

کچھ افراد کے آنکھ کے نہایت قریب زخم ہوگئے ہیں۔ ان افراد کی بینائی میں بھی 5 سے 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔پیلٹ گولیوں کا نشانہ بننے والوں میں 5 سال کے کم سن بچوں سے لیکر 60 سالہ بزرگ تک شامل ہیں۔ بزرگوں کو سب سے زیادہ تکلیف کا سامنا ہے، زیادہ عمر ہوجانے کے باعث ان میں ا?نکھ کی تبدیلی کے ا?پریشن کے کامیاب ہونے کا تناسب بھی نہایت کم رہ گیا ہے۔