بھارت میں ماں نی3 منزلہ گھر کی چھت سے اپنے دو بچوں کو نیچے دھکا دیکر خود بھی چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش

منگل 26 مارچ 2019 23:34

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) بھارت میں ماں نی3 منزلہ گھر کی چھت سے اپنے دو بچوں کو نیچے دھکا دیکر خود بھی چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے للیتا پارک لکشمی نگر کی رہائشی 34 سالہ عالیہ نے شوہر سے تلخ کلامی کے بعد اپنی 7 سالہ بیٹی مہک اور 3 سالہ عافران کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں عفران گھر کی گلی اور بیٹی پہلی منزل پر گر کر جاں بحق ہوگئے۔

بچوں کو دھکا دینے کے بعد ماں نے بھی تین منزلہ گھر کے چھت سے چھلانگ لگادی اور پہلی منزل کے فرش پر گر کر شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ماں کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ بیوی سے جھگڑا کر کے گھر چھوڑ کر جانے والا منور علی تاحال غائب ہے۔پولیس نے شوہر منور علی خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے، بھارت میں گھریلو جھگڑوں کے باعث خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔