وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے

انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مارچ 2019 20:51

وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے ..
کراچی(اردو اخبار تازہ ترین۔26مارچ2019ء) کراچی کی وفاقی جامعہ اردو کراچی میں دو طلباء گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔یونیورسٹی کے ایم بی اے اور کمپیوٹر سائنس کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء آپس میں جھگڑ پڑے۔ طلباء نے مختلف شعبہ جات کے دروازے اور کھڑکیاں اکھاڑ دیں ۔ دونوں گروپوں کی جانب سے لاٹھیوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء کے دو گروپس آپس میں جھگڑ پڑے جس میں کچھ طالب علم زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے طول پکڑ لیا ہے اور پولیس انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام رہی جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر10 طلباء کو حراست میں لے لیا اور اب دونوں گروپوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے پہلے بھی کراچی اور لاہور کی یونی ورسٹیوں میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے بھی لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا جس میں کچھ طلباء زخمی ہو گئے تھے اب کراچی کی وفاقی جامعہ اردو میں طلباء آپس میں جھگڑ پڑے ہیں۔