آئی پی ایل، سابق کرکٹرز اور شائقین نے روی چندرن ایشون کو بددیانت قرار دیدیا

جوز بٹلر نے میچ کے بعد ایشون سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 مارچ 2019 20:53

آئی پی ایل، سابق کرکٹرز اور شائقین نے روی چندرن ایشون کو بددیانت قرار ..
موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مارچ 2019ء) آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے درمیان پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز کے دوران 1 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا چکی تھی۔ روی چندرن ایشوین اپنا آخری اوور کرانے آئے تو پانچویں گیند کرانے کیلئے جیسے ہی وکٹیں کراس کیں، جوز بٹلر بھی کریز سے نکل گئے مگر ایشوین نے گیند پھینکنے کی بجائے انہیں رن آﺅٹ کر دیا۔

اس موقع پر ایشوین اور بٹلر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر امپائر نے بیچ بچاﺅ کرایا اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ’مین کیڈ‘ کا گھٹیا عمل دہرانے والے پہلے باﺅلر بن گئے۔ اگرچہ کرکٹ قوانین میں اس بات کی اجازت ہے مگر اخلاقی طور پر اس حرکت کو برا سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر صارفین نے بھی ایشون کے اس عمل کو انتہائی برا سناتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں،ایک صارف نے روی چندرن ایشون کی یہ ویڈیو شیئر کی،

کئی بھارتی ٹویٹر صارف جوز بٹلر کے ہم نام ٹویٹر صارف کو باتیں سناتے رہے،
ایک کرکٹ ویب سائٹ نے یہ ٹویٹ کیا،
ایک صارف نے کرس گیل کی ویڈیو شیئر کی،
ایک اور صارف نے1987ءکے ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر کورٹنی واش کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستانی بلے باز کو ”مینکڈ“ آﺅٹ کرنے کی بجائے وارننگ دی،
ایک اورٹویٹر صارف نے یہ لکھا،
کیوی فاسٹ باﺅلر مچل میکلینگھن نے بھی ایشون کے اس عمل کو ذلت آمیز قرا ر دیا،
ایشون اور کنگز الیون پنجاب نے پیر کی رات کئی مداح کھو دیئے،
ایک اور صارف نے لکھا،
ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سال فیئر پلے ایوارڈ کنگز الیون پنجاب کو نہیں ملے گا،
جوز بٹلر نے میچ کے بعد ایشون سے ہاتھ بھی نہ ملایا،
سابق کیوی کرکٹر سکاٹ سٹائرس نے بھی اپنا رد عمل دیا۔