ترکی کے شہر کیسری کے ائیرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 20:58

ترکی کے شہر کیسری کے ائیرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات
کیسری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) ترکی کے شہر کیسری کے ائیرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ترک ذرائع اطلاغ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر کیسری کے ائیرپورٹ پر مبینہ طور پر حملہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ائیرپورٹ پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ فائرنگ کے باعث 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز ائیرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔ جبکہ ائیرپورٹ کو سیکورٹی فورسز مکمل طور پر گھیرے میں لے چکی ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔