علماء و مشائخ کو فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائیں گے، آئی جی سندھ

مفتی محمد تقی عثمانی پہ ہونے والے حملہ پہ تفتیش میں پیش رفت جاری ہے،سید کلیم امام وفاق المدارس العربیہ کے وفد کی آئی جی کلیم امام سے ملاقات میں سیکورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا

منگل 26 مارچ 2019 23:41

علماء و مشائخ کو فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) وفاق المدارس العربیہ کے وفد نے مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی سربراہی میں آئی جی سندھ کلیم امام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پہ ہونے والے قاتلانہ حملہ اور سکیورٹی مسائل پہ بات چیت ہوئی، علماء و مشائخ کو حکومت کی جانب سے حفاظتی ڈیوٹی پہ مامور اہلکاروں کے حوالہ سے بھی غور وخوض کیا گیا، آئی جی سندھ نے علمائے کرام کی سیکورٹی کیلئے ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کو مقرر کیا جو فوری طور پہ وفاق المدارس کے ذمہ داران کی مشاورت سے ایک سیکورٹی پلان تشکیل دیکر اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے، آئی جی کلیم امام نے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پہ ہونے والے حملہ پہ سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاق المدارس کے وفد نے اس حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد فاروق کی جانثاری کو بھی سراہا، وفاق المدارس کے وفد میں صدر وفاق المدارس کے معاون خصوصی مولانا ڈاکٹر سعید خان اسکندر، مولانا محمدابراہیم سکرگاھی،مولانا سلیم الدین شامزئی اور مفتی انس عادل بھی شامل تھے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی امیرالدین شیخ بھی موجود تھے۔