Live Updates

پاکستان کے دفاع کے لئے فوج موجود ہے لیکن معیشت کا دفاع کون کرے ، مصطفی کمال

آج مہنگائی کا یہ حال ہے کہ جو گھر 10 ہزار میں چلتا تھا وہ آج 21 ہزار میں پہنچ گیا ہے 20 روپے ڈالر مہنگا ہونے سے قرض دوگنا ہو گیا

منگل 26 مارچ 2019 23:41

پاکستان کے دفاع کے لئے فوج موجود ہے لیکن معیشت کا دفاع کون کرے ، مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے فوج موجود ہے لیکن معیشت کا دفاع کون کرے آج مہنگائی کا یہ حال ہے کہ جو گھر 10 ہزار میں چلتا تھا وہ آج 21 ہزار میں پہنچ گیا ہے 20 روپے ڈالر مہنگا ہونے سے قرض دوگنا ہو گیا،سندھ حکومت نے آئی ایم ایف کو رپورٹ جمع کرائی ہے کہ 12350 پرائمری اسکول کو بند ہو جانا چاہِے کیا انکی دیکھ بھال نہیں کرنی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ اج سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں لاکھوں بچے ذہنی پسماندگی کا شکار ہیں اورسندھ کے 70 لاکھ بچے جو اسکول نہیں جا رہے کیا کل وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں گیانہوں نے کہا کہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 150 ہے اگر ہم آئین پر ہی عمل کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سابقہ جماعت میں اچھی پوزیشن میں تھا میں سینیٹر شپ چھوڑ کر گیا تھا اور 3 مارچ کو پاکستان آمد کے بعد فرعون کے خلاف علم بلند کیا اور نفرتوں کے خاتمے کے لئے دن رات کام کیا اورپی ایس پی 25 جولائی کے بعد میری پارٹی مضبوط ہوئی ہے کیونکہ اللہ تعالی جس سے کام لیتا ہے اسے مشکل حالات سے گزراتا ہیاور میں ڈسٹرکٹ بار کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یاد کیا اور آج میں انکے درمیان موجود ہوں انہوں نیپروگرام کے آخر میں سید احمد رشید ایڈوکیٹ اور انچارج پی ایس پی لائرز فورم وقاض صدیقی ایڈوکیٹ نے شکریہ ادا کیا،اسی طرح چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال کا حیدرآباد ایوان و صنعت تجارت کا دورہ کیا اس موقع پرمرکزی صدر انیس احمد قائمخانی،اشفاق منگی وائس چیئرمین،صدر سندھ کونسل شبیر قائمخانی سندھ کونسل،ڈویژن ڈسٹرکٹ ذمہ داران ہمراہ ہیں اس موقع پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب کرتے ہوئیچیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ میرا آج آپکے پاس آنے کا مقصد کنونشن کی کامیابی کے بعد میں آپکا شکریہ ادا کروں اور میں نے کراچی بنایا اور آپ سے جو مسائل سنے اور دیکھے ہیں انشاء اللہ یہ صرف 6 ماہ میں حل کردونگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی لانے کے لئے بزنس مین کو خوشحال کرنا ہو گا نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کے بجائے بزنس سے وابستہ افراد کو ایف بی آر، و دیگر ذرائع سے پریشان کیا جا رہا ہی,اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس سلیم شیخ نے کہا کہ میں ایک بار پھر سید مصطفی کمال و انیس احمد قائمخانی اور انکے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں اور آپکی آمد سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ حیدرآباد کے لئے درد رکھتے ہیں جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کلب حیدرآباد میں صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا آج پریس کلب آنے کا مقصد میڈیا سے وابستہ افراد کا شکریہ ادا کرنا تھا کہ انہوں نے ہمارے کامیاب کنونشن میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ہم نے کنونشن میں حیدرآباد کے مسائل کو اٹھایا حیدرآباد کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ روڈز کی حالت کیا ہے پانی آ نہیں رہا اور آتا بھی ہے تو مضر صحت، تنخواہ ایک روپیہ نہیں بڑھی اور ڈالر مہنگا دیگر مہنگائی سے عوام مزید دکھ اٹھانے لگے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ انصار ہیں وہ ہم اردو بولنے والوں کو بھائی سمجیں اورآج سرکاری اسکولوں کی حالت ابتر ہے بچے اسکول نہیں جا رہے یہ بے رحم معاشرہ ان بچوں کو غلط راستے پر ڈال دے گا انہوں نے کہا کہحیدرآباد میں حیسکو نے تباہی کی ہوئی ہے رمضان سے قبل وزیر اعظم خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں وہ حیدرآباد کے معاملات پر توجہ دیں اگر ہمیں مینڈیٹ ملا ہوتا تو 6 ماہ میں حیدرآباد کو ٹھیک کر دینگے صرف رات جاگ کر اور حرام سے بچ کر محنت کی جائے تو حیدرآباد تبدیل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بٹھو کا حق ہے کہ وہ ٹرین مارچ کریں لیکن کیا بہتر نہیں ہوتا کہ آج سندھ میں مسلسل 11 سال سے حکومت ہے آج لاڑکانہ سے لیکر بدین تک عوام کے لئے کیا کیا یہ میں عوام پر چھوڑتا ہوں اس موقع پر پی ایس پی صدر انیس احمد قائمخانی،وائس چیئرمین اشفاق منگی صدر سندھ کونسل شبیر قائمخانی ارکین سندھ کونسل،ڈویژن صدر ندیم قاضی صدر ڈسٹرکٹ شعیب جعفری و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات