آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے 2 نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ
ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز سعد علی اور عابد علی کو موقع دیے جانے کا امکان
محمد علی منگل 26 مارچ 2019 21:20
(جاری ہے)
ممکنہ طور پر محمد عامر کو بھی تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے آرام دیا جا سکتا ہے۔ جبکہ یہ خبریں بھی موصول ہوئی ہیں کہ آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے 2 نئے کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز سعد علی اور عابد علی کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ بدھ 27مارچ کو ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بدھ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مینجمنٹ اگلے مقابلے میں بھی تجربات کرنے کی خواہشمند ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.