تربت میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج سے متصل مستقبل کے تعلیمی مقاصد کیلئے مختص ہزاروں ایکڑ زمین کی بے رحمانہ بندربانٹ کا نوٹس لیاجائے،نیشنل پارٹی

منگل 26 مارچ 2019 23:57

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ تربت میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج سے متصل مستقبل کے تعلیمی مقاصد کے لئے مختص کئے گئے ہزاروں ایکڑ زمین کی بے رحمانہ بندربانٹ کا نوٹس لیاجائے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی گزشتہ حکومت نے مزکورہ علاقہ میں ہزاروں ایکڑ زمین مستقبل میں فنی و پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے مختص کئے تھے مگر بعد ازاں بورڈ آف ریونیو کے ایک سینئر ممبر نے علاقائی طاقتور قوتوں کے ساتھ ملکر مزکورہ اراضیات کو بندبانٹ کیا اور اب مستقبل کے تعلیمی اداروں کے لیے مختص کیے گیے مزکورہ اراضیات پر پرائیوٹ ہائوسنگ اسکیمات چل رہے ہیں جوکہ کسی المیہ سے کم نہیں ہے ترجمان نے بلوچستان کے تمام علم دوستوں دانشوروں صاحب الرائے افراد اور زبان و ادب سے منسلک بالغ ذہنوں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے گزارش کی ہے کہ وہ اس قومی علمی و شعوری بددیانتی کا نوٹس لیتے ہوئے مزکورہ افراد کا معاسبہ کریں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور متعلقہ کومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری خزانہ پر پڑنے والے اربوں روپے کے مزکورہ ڈاکہ زنی کا نوٹس لیں اور اراضیات کو واگزار کرکے صوباء حکومت اپنے تحویل میں لے تاکہ انہیں مستقبل میں تعلیمی مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :