وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہ کرنے کا اعلان

ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشاریے طے کریں گے: وزیر خزانہ اسد عمر

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 22:19

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایکسچینج ریٹ کنٹرول ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہ کرنے کا اعلان، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشاریے طے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کے حصول اور آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اہم ترین اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول نہیں کریں گے کیونکہ ایکسچینج ریٹ اقتصادی اعشاریے طے کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب مارکیٹ میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئی ایم ایف کے مطالبے کے باعث آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت 180 سے 200 روپے تک ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسد عمر نے 16 مارچ کو عندیہ دیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج حتمی مراحل میں ہے اور حکومت معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل نومنتخب آئی ایم ایف مشن چیف سے مزید مذاکرات کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘پاکستان بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات میں کمی آئی ہے’۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ معاہدے کو اسی وقت حتمی شکل دی جائے گی جب آئی ایم ایف مشن چیف سے تفصیلی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے کسی قسم کی مقررہ رقم کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے بھی مذاکرات میں بات زیر غور ہے۔