برطانیہ کے نیو کاسل اسلامک مدرسے پر حملہ، قرآن پاک کے نسخے شہید کر دیے گئے

پولیس نے حملے میں ملوث 6 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا، حملہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی تھا، حملے کے دوران مدرسے کو شدید نقصان پہنچایا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 22:37

برطانیہ کے نیو کاسل اسلامک مدرسے پر حملہ، قرآن پاک کے نسخے شہید کر دیے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) برطانیہ کے نیو کاسل اسلامک مدرسے پر حملہ، قرآن پاک کے نسخے شہید کر دیے گئے، پولیس نے حملے میں ملوث 6 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا، حملہ مسلمانوں سے نفرت پر مبنی تھا، حملے کے دوران مدرسے کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد اب برطانیہ میں بھی ایک اسلامی مدرسے پر حملہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر نیو کاسل میں واقع اسلامی مدرسے پر 6 شدت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مسلمان مخالف 6 شدت پسندوں نے مدرسے پر دھاوا بول کے شدید توڑ پھوڑ کی، جبکہ مدرسے میں موجود قرآن پاک کے نسخے بھی شہید کر دیے گئے۔

(جاری ہے)



پولیس نے بتایا ہے کہ مدرسے پر حملے میں موث تمام 6 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔



پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے مدرسے پر 2 ماہ قبل بھی حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں 2 لڑکیاں جبکہ 4 لڑکے ملوث تھے۔ گرفتار کیے گئے حملہ آوروں کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حملے کا نشانہ بننے والے مدرسے کو سیکورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔