ورلڈکپ کیلئے محمد عامر کی سلیکشن سے متعلق کوچ مکی آرتھر نے فیصلہ سنا دیا

عامر کی کارکردگی پریشان کن ہے اور خود عامر سے زیادہ کوئی اور پریشان نہیں ہے، تاہم اعتماد ہے کہ ورلڈ کپ 2019 سے قبل ان کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی: ہیڈ کوچ

muhammad ali محمد علی منگل 26 مارچ 2019 22:59

ورلڈکپ کیلئے محمد عامر کی سلیکشن سے متعلق کوچ مکی آرتھر نے فیصلہ سنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) ورلڈکپ کیلئے محمد عامر کی سلیکشن سے متعلق کوچ مکی آرتھر نے فیصلہ سنا دیا، ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ عامر کی کارکردگی پریشان کن ہے اور خود عامر سے زیادہ کوئی اور پریشان نہیں ہے، تاہم اعتماد ہے کہ ورلڈ کپ 2019 سے قبل ان کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

اب اس حوالے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے بھی خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عامر کی کارکردگی پریشان کن ہے اور خود عامر سے زیادہ کوئی اور پریشان نہیں ہے۔ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ مایوس کن کارکردگی کے باوجود انہیں اعتماد ہے کہ ورلڈ کپ 2019 سے قبل محمد عامر کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ وہ ایک باصلاحیت باؤلر ہیں اور وہ کامیاب ہونے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں، وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں اور ہم دیکھیں گے ان کو کیسے استعمال کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ محمد عامر 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بعد سے اب تک 14 ون ڈے میچوں میں صرف 5 وکٹیں لے سکے ہیں اور چند روز قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ اسی باعث ورلڈکپ میں ان کی شمولیت پر سنجیدگی نوعیت کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :