اگربھارت مشرقی پاکستان کوآزاد کروا کربنگلادیش بنانے کو جائز قرار دیتا ہے تو وہ کشمیر میں ایسا ہونے پر بھی اعتراض نہیں کر سکتا،بھارتی صحافی

بھارت نے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں مداخلت کر کے اسے آزاد کروایا تو کشمیر میں ایسا کچھ ہونے پر بھارت کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،ارندھتی رائے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 26 مارچ 2019 23:00

اگربھارت مشرقی پاکستان کوآزاد کروا کربنگلادیش بنانے کو جائز قرار دیتا ..
نئی دہلی(اردو اخبار تازہ ترین۔26مارچ2019ء) بھارتی نامور صحافی ارندھتی رائے نے کہا ہے کہ اگربھارت اس وقت کے مشرقی پاکستان میں مداخلت کر کے اسے آزاد کروا کربنگلادیش بنانے کو جائز قرار دیتا ہے تو وہ کشمیر میں ایسا ہونے پر بھی اعتراض نہیں کر سکتا۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ جیسے بھارت نے پاکستان کے اس وقت کے مشرقی حصے میں مداخلت کر کے اسے آزاد کروا کے بنگلادیش بنا دیا تو اگر اب کشمیر میں کسی مداخلت سے کشمیر آزاد ہو جاتا ہے تو اس پر بھارت کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

ارندھتی رائے نے بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پاکستان پر حملہ کر کے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے مابین اگر جنگ ہوئی تو یہ مکمل تباہی ہو گی اور مودی دونوں ممالک کو اسی راستے پر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مودی کے تب سے خلاف ہوں جب وہ گجرات کے وزیراعلیٰ تھے کیونکہ وہ غیرذمہ دار انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی صحیح طریقے سے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ ہزاروں لوگ جو ان کے خلاف تھے انہیں جیلوں میں بھیج دیا گیا جو آج بھی جیلوں میں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1973میں مشرقی پاکستان میں مداخلت کی جس سے ہزاروں انسانوں کی موت ہوئی اور بھارت نے مشرقی پاکستان کوآزاد کروا کربنگلادیش بنانے کو جائز قراردیا اس لیے اگر کشمیر میں ایسا ہوتو اس پر بھی بھارت کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
Invalid url