مدارس بے لوث ہوکر دین کی خدمت کر رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم

مدارس کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے اور ملکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دیں گے، مولانا انوار الحق

بدھ 27 مارچ 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ مدارس بے لوث ہوکر دین کی خدمت کر رہے ہیں،جبکہ وفاق المدارس پاکستان نائب صدر مولانا انوار الحق حقانی نے کہاہے کہ مدارس کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے اور ملکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ اسلامیہ کلفٹن میں تقریب بخاری و تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جامعہ کے مفتی محی الدین ، مولانا محمد اسعد تھانوی، مولانا سراج احمد امروٹی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا خواجہ خلیل احمد، مولانا عزیز الرحمان جالندھری ، مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، مولانا عبداللہ پھوڑ ، مولانا جان محمد، کمال الدین المسترشد ، مفتی ابوبکر محی الدین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ اور اس کی شاخوں میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سال جامعہ اسلامیہ کلفٹن 159طلبا فارغ التحصیل ہورہے ہیں ، جن میںسے 58 نے مفتی اور 64 نے عالم فاضل کا کورس مکمل کیا ،جبکہ 37 طلبا نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے ۔ تقریب میں ان طلبا میں اسناد اور انعامات کی تقسیم کی گئی ۔سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں حکومتی اداروں میں مدارس کے حوالے سے غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے ، مدارس حقیقی معنی میں دینی ، ملی اور قومی خدمت کر رہے ہیں ۔ مولانا انوار الحق حقانی کہ ہم مدارس کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔جامعہ کے مہتمم مفتی محی الدین نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کلفٹن گزشتہ کئی دہائیوں سے دینی خدمت میں مصروف ہے ۔