حیدرآباد، مارکیٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی

بدھ 27 مارچ 2019 00:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) مارکیٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ تھانہ کی حدود سرے گھاٹ کے علاقے میں محمد حسین نامی شخص کے ہوٹل پر فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں مسماة غفوری زوجہ محمد حسین، جہانزیب، کاشف اور جبار زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچایا گیا، معلوم ہوا ہے کہ جبار کے سینے اور گردن میں جبکہ نوجوان جہانزیب کو ہاتھ میں گولی لگی ہے، جبار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے زخمی جبار کے بھائی محمد حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، درایں اثناء واقعہ کے خلاف علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں، متاثرہ افراد نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرے گھاٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔