شین واٹسن کو پی ایس ایل میں آنے کیلئے کس طرح منایا اور ان کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ؟ ندیم عمر نے بتا دیا

آل راﺅنڈر کے ساتھ ڈیل یہ ہوئی کہ اگلی مرتبہ جو انہیں کنٹریکٹ دیا جائےگا وہ بڑھا کر دیں گے:مالک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 مارچ 2019 15:03

شین واٹسن کو پی ایس ایل میں آنے کیلئے کس طرح منایا اور ان کے ساتھ کیا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل جیتا جسکے بعد انہوں نے کوئٹہ کا رخ کیا جہاں عوام نے پرتپاک استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مایہ ناز کھلاڑی شین واٹسن کو منانے کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن کا پاکستان آنے کے حوالے سے ہمیشہ ففٹی ففٹی رہا کہ آﺅں گا یا نہیں آﺅں گا، شین واٹسن پر ان کی فیملی کی طرف سے پریشر آتا تھا اور جب ہم بات کرتے تھے توو ہ کہتے تھے کہ بیوی منع کر رہی ہے ، بیٹے کی سالگرہ ہے اور ان کے والدین کا بھی ان پر بہت اثرہے۔

ندیم عمر نے کہا کہ ہمارا آخری دن تھا اور سب جانے والے تھے تو ہم نے کہا کہ آخری کوشش کر لیتے ہیں تو ہم نے ان کی اہلیہ سے بھی بات کی اور صبح چھ بجے تک منانے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن کو زیادہ پیسے دینے کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی بلکہ ان کا دل ہمیشہ ہی آنے کا کرتا تھا ، ان کے ساتھ ڈیل یہ ہوئی کہ اگلی مرتبہ جو انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا وہ بڑھا کر دیں گے۔