حب، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کوسٹل ہائی وے کے قریب کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 500کلوگرام چرس برآمد

بدھ 27 مارچ 2019 23:46

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2019ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کوسٹل ہائی وے کے قریب کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد 500کلوگرام چرس برآمد دو گاڑیاں تحویل میں لے لی اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساتھ زون حب بلوچستان زمان خان نے حب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات کی بڑی کھیپ سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جارہی ہے تو ہم نے منشیات کے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فیصل کھوسہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بہادری سے کاروائی کرتے ہوئے اسمگلروں کو اس وقت گھیر لیا جب وہ کوسٹل ہائی وے کے قریب ناکھٹی کے مقام پر مزدہ ٹرک سے منشیات پراڈو جیپ میں منتقل کررہے تھے ایکسائز پولیس کو دیکھ اسمگلروں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی کافی دیر تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسمگلرز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہم اپنی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے درخواست کرینگے کہ اتنی بڑی کاروائی پر انکے کیلئے انعامات کا اعلان کرے،انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے پاس وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں اسلحہ اور گاڑیوں کی کمی ہے صوبائی حکومت کو لکھا ہے وسائل کی فراہمی کیلئے وزیر بلوچستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ محکمہ کارکردگی دکھائے پھر آنے والے بجٹ میں اس کیلئے کچھ رکھیں گے ہمیں پوری امید ہے صوبائی حکومت اس پر عمل کریگی،ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ساوتھ زون نے کہا کہ اسلحہ کی کمی کی وجہ سے ماضی میں ہم نے نقصان اٹھائے ہیں ہمارے جوان زخمی اور اغواہ ہوئے ہیں اسطرح کی کاروائیوں میں تمام وسائل سمیت اسلحہ کی سخت ضرورت ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز صوبہ بھر میں مختلف علاقوں میں کاروائیاں کررہی ہے ڈیرہ مراد جمالی،نصیر آباد اور گوادر میں کاروائیاں ہوئی ہیں اور منشیات اسمگلروں کے خلاف یہ کاروائیاں مزید جاری رہینگی ان منشیات اسمگلروں نے ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کیا ہے اسکولوں اور کالجوں کی سطح پر اور بیرون ممالک ہمارے ملک کا نام خراب کرنے کی کوشش کررہے تھے جو ہم نے ناکام بنادیا،انہوں نے کہا کہ جب سے نئی حکومت آئی ہے وزیر اعلی جام کمال خان کی جانب سے سختی سے ہدایات ہیں کہ منشیات کے خلاف کاروائی کریں اس سلسلے میں ہم ایڈوائزر نعیم بازئی اور سیکریٹری ایکسائز اسلم بلوچ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس کاروائی میں ہم خصوصی طور پر سیکورٹی اداروں کا شکر گزار ہیں یہ انکی جانب سے اطلاع پر کاروائی کی گئی انکی جانب سے ہمیں مکمل مدد حاصل تھی جس پر انکا میں شکریہ ادا کرتا ہوں،اس موقع پر منشیات اسمگلروں کے خلاف کاروائی کیلئے بنائی گئی خصوصی ٹیم کے سربراہ فیصل کھوسہ نے برآمد شدہ منشیات صحافیوں کو دکھایا۔