کمشنر سکھر ڈویژن کا سکھر کے میگا پراجیکٹس کا دورہ ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

تعلیمی اداروں کاترقیاتی کام ماسٹر کے مطابق مقررہ وقت پر معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے،رفیق احمد برڑو کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2019 16:52

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے سکھر ڈویژن نے سکھر کے مختلف میگا پراجیکٹس کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کام کو معیار کے مطابق تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ کمشنر سکھر نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے استسفار کیا۔

کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے ارڑو کی پہاڑیوں پر زیر تعمیر بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر اور اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ ، آرکیٹیکچر ،ڈزائن اینڈ ہیریٹج سکھر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سکھر علی رضا انصاری اور دیگر متعلقہ افسران بھی کمشنر سکھر کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں یونیورسٹیوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام شبیر مومنائی نے کمشنر سکھر کو بتایا کہ 2710ملین کی لاگت سے بننے والی بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی کیلیے 10فیصد رقم رلیز ہو ئی ہے اور میں پیش رفت 20فیصد تک ہے ۔

اسی طرح اروڑ آرٹس یونیورسٹی کی کل لاگت 1596ملین اور 51فیصد پیسے مل چکے ہیں تاہم کام 70سی75فیصد مکمل ہے اور تمام کام جون2020میں مکمل کرناہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میںپانی پنہچانے کے لیے نارا کینال میں سے ساڈھی3کلو میٹر لمبی لائن بچھائی گئی ہے ۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں میں شجرکاری کی جائے اور وومن یونیورسٹی کے مین گیٹ اور داخلی راستوں پر شاہ عبدالطیف بھٹائی کی سورمیوں (خواتین کرداروں)اور لیجنڈ خواتین کے مجسمے اور تصاویرلگائی جائیں ، تا کہ وہاں سے گذرنے والے لوگوں کے تاثر ملے کہ یہ ادارہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ہے ۔

جبکہ ترقیاتی کام ماسٹر پلان اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس یونیورسٹی میں موسیقی کا شعبہ قائم کرنے کے لیے تجویز کیا جائیگا کیونکہ آج کل الیکٹرانک میڈیا کا ترقی پذیردور ہے شعبے کے قیام سے فن کی دنیا کے نوجوان ابھرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس یونیورسٹی میں جدید دور کی مشینری ، لیبارٹری سامان اور دیگر آلات خریدنے کے سلسلے میں تجاویز کے لیے مختلف یونیورسٹیز اور ادروں کے ماہرین کو دورے کی دعوت دی جائیگی ۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ یونیورسٹیز میں سولر سسٹم بھی لگوایا جائے تا کہ متبادل توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔ بعد میں کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر پراجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے جاری کام کا جائزہ لیا ۔ ایس ای پراونشل بلڈنگس مزمل شاہ نے کمشنر سکھر کو بتایا کہ اسکیم کی کل لاگت4766ملین روپے ہیں ،90-90کمروں کی گرلز اور بوائز ہاسٹلز بنائی گئی ہیں ، اکیڈمک بلاک دسمبر میں کالج کے حوالے کیا جائیگا ۔

کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے اس موقع پر اکیڈمک بلاک2-کے کام میں مٹی اور ناقص مٹیریل استعمال ہونے پر متعلقہ افسران اور انجنیئرز پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس ای اور انجنیئر سے استسفار کیااور ہدایت کی کہ معاملے کی انکوائری کرواکے رپورٹ فراہم کی جائے،تا کہ ذمیداران کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے یہ بھی کہا کہ کالج کی تعمیرائی کام میں استعمال ہونے والی گٹکے کی اینٹوں کا تعداد کم کیاجائے کیونکہ وہ مہنگی پڑ رہی ہیں جس کے باعث خرچ دگنہ ہوگیا ہے اس ضمن میں اعلیٰ حکام کو بھی لکھا جائیگا ۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور زیر استعمال مٹیریل کو مستند لیباریٹریز سے ٹیسٹنگ کروائی جائے ۔