شوٹنگ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے ،رائو شاہد

جمعرات 28 مارچ 2019 16:52

شوٹنگ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے ،رائو شاہد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2019ء) پنجاب پولیس شوٹنگ بال ٹیم کے مایہ ناز پلیئر رائو شاہد کا ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے دفتر کا دوہ ،دفتر آمد پر ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد حسنین نے استقبال کیا اور انہیں سندھ کی روائت کا تحفہ اجرک پیش کیا اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمر السلام پیارے ،دسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی کے فنانس سیکریٹری افتخار زیدی بھی موجود تھے اس موقع پر رائو شاہد نے کہاکہ شوٹنگ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے کراچی شہر میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کا کردار مثالی ہے ۔