درہ آدم خیل کے اسلحہ سازی کو قانونی شکل دے کر اسلحہ سازوں کو خام مال کی خرید وبرآمد کی اجازت دی جائے گی،گورنرخیبرپختونخوا

جمعرات 28 مارچ 2019 22:41

درہ آدم خیل کے اسلحہ سازی کو قانونی شکل دے کر اسلحہ سازوں کو خام مال ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2019ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ درہ آدم خیل کے اسلحہ سازی کو قانونی شکل دے کر ہاتھ کے بنے ہوئے اسلحہ کو اندرون وبیرون ملک مارکیٹ تک رسائی سمیت اسلحہ سازوں کو خام مال کی خرید وبرآمد کی اجازت دی جائے گی اوراس صنعت کو مقامی آبادی اور ملک کیلئے فائدہ مند بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں درہ آدم خیل کو صنعتی زون قراردینے سمیت چھوٹے بڑے اسلحہ سازوں اورکاٹیج انڈسٹری کی رجسٹریشن کے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے اسلحہ سازوں، ڈیلروں ،قومی زعماء ا ورمتعلقہ سرکاری اہلکاروں کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

وہ جمعرات کے روز گورنر ہاوس پشاورمیں سابقہ ایف آر کوہاٹ درہ آدم خیل کے مقامی ا سلحہ سازوں، اسلحہ ڈیلروں r اورقومی زعماء کے ایک جرگے سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد کی صورت حال میں نہ صرف قبائلی عوام کی سابقہ سہولیات ومراعات کوبرقرار رکھا گیا ہے بلکہ انہیں بندوبستی علاقوں کی مراعات بھی دی جارہی ہیں۔ قبائلی علاقوں کوٹیکس سے استشناء دیا گیا ہے جبکہ خاصہ داروں اور لیویز کوبااختیار کیا گیا ہے۔

گورنر نے کہا کہ قبائلی عوام کے مقامی مسائل ومشکلات بھی تحصیل سب ڈویژن سطح پر اقوام کے نمائندہ جرگوں کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔ جن کی تشکیل متعلقہ اقوام کے صلاح مشورے سے کی جائیں گی۔ جرگہ کے ارکان نے گورنر کے اقدامات کوسراہتے ہوئے اپنے تومکمل تعاون کایقین دلایا۔#

متعلقہ عنوان :