مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دواور کشمیری نوجوان شہید

جمعہ 29 مارچ 2019 12:07

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دواور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعتہ المبارک ضلع بڈگام میں دو اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوںکو ضلع کے علاقے ست سو کلاں نوگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔بھارتی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعتہ المبارک صبح نوگام میں ایک جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسندوںکو قتل کیاگیا ہے اورانکی شناخت کو پتہ لگایا جارہا ہے ۔ادھر ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے میڈورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان مظفر احمد حجام کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

متعلقہ عنوان :