اسپیکر قومی اسمبلی سے اختر مینگل کی ملاقات ، ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے،اسد قیصر پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کے ذریعے اپنے پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلایا جا سکتا ہے، ملاقات میں گفتگو

جمعہ 29 مارچ 2019 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے،پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کے ذریعے اپنے پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلایا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں بی این پی کے راہنما سینیٹر جہانزیب جمالی دینی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی محرومی اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں موثر قانون سازی کے ذریعے اپنے پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق دلایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔