پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے متعلق کیس کی سماعت،، عدالت نے سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ کو طلب کرلیا

جمعہ 29 مارچ 2019 17:34

پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے متعلق کیس کی سماعت،، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں دوران پرواز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے متعلق کیس کی سماعت،، عدالت نے سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ دوران پرواز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے کی 60 سالہ تاریخ میں 55 طیارے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، اے ٹی آر طیاروں کی پرواز کے دوران انجن بند ہونے کے 20 واقعات ہوچکے ہیں، 7 دسمبر 2016 PK-661 بھی انجن بند ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا، حادثہ میں مذہبی اسکالر جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے، حادثہ ہونے کے بعد انکوائری کی گئی جس کا نتیجہ اب تک نہیں نکلا، طیاروں کو مخدوش حالت میں خریدنا اور اڑانا مسافر اور عملہ کی جان سے کھیلنا ہے، پی کے 661 حادثہ کے بعد سول ایوی ایشن کی رپورٹ میں بھی خوفناک انکشافات ہوچکے ہیں، عدالت نے سول ایوی ایشن کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ کو طلب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اور چئیرمین پی آئی اے سے جواب بھی طلب کرلیا ہے،، عدالت نے کہا بتایا جائے اے ٹی آر طیاروں کے حادثات اتنے زیادہ کیوں ہوئی عدالت نے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔