لاہور ، (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کے ستائے لوگ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

زعیم قادری نے الفلاح ٹائون میں فروخت کی گئی اراضی پر گھر بنا لیے، فروخت کی گئی 112 کنال اراضی پر 400 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں

جمعہ 29 مارچ 2019 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2019ء) (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کے ستائے لوگ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ خالد محمود ودیگر متاثرین کاموقف ہے کہ زعیم قادری نے الفلاح ٹائون میں فروخت کی گئی اراضی پر گھر بنا لیے۔ فروخت کی گئی 112 کنال اراضی پر 400 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

زعیم قادری نے زمین آگے سمال بزنس انڈسٹریز سوسائٹی کو فروخت کردی اور عدالتوں میں مقدمات سے بے خبر رکھا۔ متاثرین کا مزید کہنا ہے کہ زعیم قادری سمال بزنس انڈسٹریز سوسائٹی کے ساتھ مل کر فراڈ کررہے ہیں اور سمال بزنس انڈسٹریز سوسائٹی سے مل کر گھروں سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے زعیم قادری اور سمال بزنس انڈسٹریز سوسائٹی کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر لیا ہے۔