Live Updates

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی جانب سے ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2019 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اے ڈی سی آر اویس ملک،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایل ڈبلیو ایم سی ، لیسکو ،واسا،ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے لوگوں کے مسائل سنے ۔ کھلی کچہر ی میں34درخواستیں موصول ہوئیں ۔انہوںنے ہر سائل کی شکایت کو خود سنُا اور موقع پر متعلقہ افسران کو اِن کے فوری حل کی ہدایت کی۔ کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے لیے پینے کا پانی اور بیٹھنے کے انتظام اور وہاں پر ہی درخواستوں کی فوٹو کاپی کروانے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے ہر درخواست کو سکین کیا گیا۔

(جاری ہے)

اب تک تمام کھلی کچہریوں میں ڈی سی آفس اور اس کے ذیلی محکموں کی 429درخواستوں موصول ہوئیں۔269شکایات کو حل کر دیاگیا ہے اور160شکایات پر کام جاری ہے۔ڈی سی آفس کے علاوہ دیگر اداروں کی 193درخواستیں موصول ہوئیں۔85درخواستوں پر عمل درآمد مکمل کر دیا گیا ہے۔108درخواستوں پر عمل جاری ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کھلی کچہری میں آنے والی درخواستوں پر عمل درآمد کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا رہی ہیں۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے درخواستوں پر عمل درآمد کے پروسس کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ کھلی کچہری میں اُن مسائل کے حل ہور ہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات