مشال کے والد نے پشاور ہائیکورٹ میں ملزموں کی بریت کے خلاف تین اپیلیں دائر کردی

جمعہ 29 مارچ 2019 23:05

مشال کے والد نے پشاور ہائیکورٹ میں ملزموں کی بریت کے خلاف تین اپیلیں ..
ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل ہونے والے طالب علم مشال کے والد نے پشاور ہائیکورٹ میں ملزموں کی بریت کے خلاف تین اپیلیں دائر کردی گئیں ،مشال کے والد کی جانب بیرسٹر عامر خان چمکنی کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں 3 اپیلیں دائر کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت سے بری ہونے والے اظہار اور صابر کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی جبکہ چار دفعات میں عمر قید کی سزا پانے والے عارف اور اسد ضیاء کے خلاف دو اپیلیں دائر کی گئیں ہیں ،مجرم عارف اور اسد ضیاء کی عمر قید سزائے موت میں تبدیل کرنے سمیت ان کی دفعہ 124 میں بریت کے خلاف بھی اپیل دائرکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے مشال قتل کیس میں دو ملزمان کو عمر قید اور دو کو بری کردیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ 21 مارچ کو سنایا تھا۔